پی ٹی آئی کی گرفتار ورکر صنم جاوید کی بیٹی کی عدالت میں عمران خان سے ملاقات

 پی ٹی آئی کی گرفتار ورکر صنم جاوید کی بیٹی کی عدالت میں عمران خان سے ملاقات

عمران خان کا صنم جاوید کی صحت سے متعلق استفسار، بیٹی کو صبر کرنے کی دعا دی

 پی ٹی آئی کی گرفتار خواتین کو آج انسداد دہشتگردی کی عدالت پیش کیا گیا۔پاکستان تحریک انصاف کی ورکر صنم جاوید خان کی بیٹی کی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے بھی ملاقات ہوئی۔عمران خان نے صنم جاوید خان کی بیٹی کے سر پر ہاتھ رکھا اور اور صنم جاوید کی والدہ سے سوال کیا کہ آپ نے صنم سے پوچھا ہے؟ وہ ٹھیک ہے؟ ۔

صنم جاوید کی والدہ کی جانب سے عمران خان کو بتایا گیا کہ آج انہیں عدالت لایا گیا ہے۔عمران خان نے کہا کہ اللہ صنم کی بیٹی کو صبر دے۔اس موقع پر صنم جاوید کی والدہ نے بھی عمران خان کو کہا کہ اللہ آپ کو حوصلہ دے۔

آج عالیہ حمزہ اور خواتین ورکرز صنم جاوید،طیبہ راجہ کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کر دیا گیا

پی ٹی آئی خواتین ورکرز نے جیل میں تشدد کی تردید کر دی،صنم جاوید نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ جیل میں ہمارے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہوئی،جیل میں رکھنا ہی زیادتی ہے کیونکہ ہم نے کچھ نہیں کیا۔


عالیہ حمزہ کا کہنا تھا کہ اس سے زیادہ تذلیل کیا ہو گی کہ خواتین کو آدھی رات کو گھروں سے اٹھایا جاتا ہے اور انہیں گھیسٹا جاتا ہے۔اس سے زیادہ آپ خواتین کی کیا تذلیل کریں گے؟۔ طیبہ راجہ نے کہا کہ سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے مسئلہ ہے تو اس حوالے سے کیس کریں،سیاسی انتقام کا نشانہ نہ بنایا جائے۔

Comments

Popular posts from this blog

راول ڈیم میں زہریلے کیمیکل سے ہزاروں آبی حیات مار دیے گئے

ملک میں مہنگائی کا 76 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا