ملک میں مہنگائی کا 76 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

 ملک میں مہنگائی کا 76 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

  • مئی کے ماہ کے دوران مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کر دیے، ماہانہ مہنگائی کی شرح 38 فیصد کی بلند ترین سطح کو چھو گئی

مئی میں ماہانہ مہنگائی کی شرح 38 فیصد کی بلند ترین سطح کو چھو گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں مہنگائی کے تمام ہی ریکارڑ ٹوٹ گئے ہیں ۔ ملک میں مہنگائی کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں ہوشربا اعداد و شمار بتائے گئے ہیں۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مئی کے مہنگائی کے ماہانہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح 76 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 1.58 فیصد کا اضافہ ہو گیا، جس کے بعد مہنگائی کی مجموعی شرح 38 فیصد تک پہنچ گئی۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ایک ماہ کے دوران شہروں میں مہنگائی 1.50 فیصد اور دیہی علاقوں میں 1.69 فیصد بڑھی، جبکہ رواں مالی سال کے 11 ماہ میں مہنگائی کی شرح 29.16 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق مئی 2022 میں مہنگائی کی شرح 13.8 فیصد تھی، شہروں میں خوراک کی مہنگائی 48.1 فیصد اور دیہی علاقوں میں 52.4 فیصد ریکارڈ کی گئی۔


ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مئی میں مہنگائی تخمینے سے تقریبا 4 فیصد زائد رہی، تعلیم، صحت، بجلی، گیس اور ایندھن سمیت ہر چیز مہنگی ہوگئی۔ وزارت خزانہ نے مئی میں مہنگائی کا تخمینہ 34 سے 36 فیصد لگایا تھا تاہم مہنگائی میں اضافہ سے بھی زیادہ رہا۔ اعداد و شمار کے مطابق قومی سطح پر ایک سال میں کھانے پینے کی اشیا 48.65 فیصد جبکہ ٹرانسپورٹ کرائے 53 فیصد مہنگے ہوگئے۔

ایف بی ایس کے مطابق تفریحی سہولیات گزشتہ سال کی نسبت 72 فیصد مہنگی ہوئیں جبکہ ریسٹورنٹ اور ہوٹل چارجز میں بھی 42 فیصد سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت تعلیم ساڑھے 8 فیصد، صحت سہولیات 19 فیصد سے زیادہ مہنگی ہوئیں اور بجلی، گیس و ایندھن گزشتہ سال سے 20.51 فیصد مہنگے ہوگئے، کپڑے اور جوتے بھی 22.47 فیصد مہنگے ہوئے۔

رپورٹ میں کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں کا ماہانہ موازنہ بھی پیش کیا گیا ہے، جس کے مطابق گزشتہ ماہ آلو 17.22 فیصد، چکن کی قیمت میں 11.31 فیصد اضافہ ہوا، ایک ماہ میں گندم 6.4 فیصد، ریڈی میڈ کپڑے 5.68 فیصد مہنگے ہوئے، دالیں، مصالحہ جات، دودھ اور سگریٹس کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مئی میں پیاز، ٹماٹر، سبزیوں، پھلوں کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، گزشتہ ماہ چینی 2.77 فیصد، گندم 2.29 فیصد سستی ہوئی، مئی میں اخبار 32.77 فیصد، رہائش 23 فیصد، اسٹیشنری 5.44 فیصد مہنگی ہوئیں جبکہ گزشتہ ماہ کتابیں 5.15 فیصد اور بجلی ٹیرف 2.92 فیصد مہنگا ہوا۔



Comments

Popular posts from this blog

پی ٹی آئی کی گرفتار ورکر صنم جاوید کی بیٹی کی عدالت میں عمران خان سے ملاقات

راول ڈیم میں زہریلے کیمیکل سے ہزاروں آبی حیات مار دیے گئے