راول ڈیم میں زہریلے کیمیکل سے ہزاروں آبی حیات مار دیے گئے

 راول ڈیم میں زہریلے کیمیکل سے ہزاروں آبی حیات مار دیے گئے

مچھلیاں مرنے کے بعد مارکیٹ میں فروخت کی جانی تھی، 2 افراد کو گرفتار کر لیا گیا

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موجود راول ڈیم میں زہریلے کیمیکل سے ہزاروں آبی حیات مار دیے گئے،راول ڈیم واقعے کا مقدمہ تھانہ سیکٹریٹ میں درج کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق راول ڈیم کے پانی میں زہریلا کیمیکل پھیلنے سے ہزاروں مچھلیاں اور آبی حیات مرگئیں۔ محکمہ فشریز کے مطابق مچھلیوں کے شکار کیلئے زہریلا کیمیکل پھینکنے سے سارا پانی زہریلا ہوگیا، زہر آلودہ کیمیکل کے استعمال سے ہزاروں مچھلیاں اور آبی حیات مرگئیں۔

پولیس نے پانی میں زہریلا کیمیکل پھینکنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا جن کیخلاف محکمہ فشریز کی مدعیت میں سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔مرنے والی مچھلیوں اور دیگر آبی حیات کے نمونے لیبارٹری کو ارسال کر دیئے گئے ہیں۔

مچھلیاں مرنے کے بعد مارکیٹ میں فروخت کی جانی تھی۔راول ڈیم میں کرنٹ اور گرنیڈ کے ذریعے مچھلیوں کو مارنے کے واقعات پہلے بھی ہو چکے ہیں۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق نامعلوم افراد کی جانب سے ڈیم کے پانی کو زہر آلود کرکے مچھلیوں کو مارا جاتا ہے۔راول ڈیم سے راولپنڈی کے 40 لاکھ سے زائد شہریوں کو پینے کا پانی بھی فراہم کیا جاتا ہے۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے راول ڈیم میں ریسکیو 1122 کی سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے حوالے سے وک ایکسرسائز کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ریسکیو 1122 کی جانب سے سیلابی صورتحال سے نمٹنے اور امدادی سرگرمیوں سمیت دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر کو سیلابی صورتحال نمٹنے کیلئے استعمال ہونے والی مشنری کے بارے بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ نے کہا کہ تمام ادارے سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

پی ٹی آئی کی گرفتار ورکر صنم جاوید کی بیٹی کی عدالت میں عمران خان سے ملاقات

ملک میں مہنگائی کا 76 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا