ملک میں مہنگائی کا 76 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
ملک میں مہنگائی کا 76 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا مئی کے ماہ کے دوران مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کر دیے، ماہانہ مہنگائی کی شرح 38 فیصد کی بلند ترین سطح کو چھو گئی مئی میں ماہانہ مہنگائی کی شرح 38 فیصد کی بلند ترین سطح کو چھو گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں مہنگائی کے تمام ہی ریکارڑ ٹوٹ گئے ہیں ۔ ملک میں مہنگائی کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں ہوشربا اعداد و شمار بتائے گئے ہیں۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مئی کے مہنگائی کے ماہانہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح 76 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ اعداد و شمار کے مطابق ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 1.58 فیصد کا اضافہ ہو گیا، جس کے بعد مہنگائی کی مجموعی شرح 38 فیصد تک پہنچ گئی۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ایک ماہ کے دوران شہروں میں مہنگائی 1.50 فیصد اور دیہی علاقوں میں 1.69 فیصد بڑھی، جبکہ رواں مالی سال کے 11 ماہ میں مہنگائی کی شرح 29.16 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق مئی 2022 میں مہنگائی کی شرح 13.8 فیصد تھی، شہروں میں خوراک کی مہنگائی 48.1 فیصد اور دیہی علاق